لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دن چڑھتے ہی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ، آسمان پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
شہر کو صبح سویرے سے ہی ہلکے اور گہرے بادلوں نے گھیرے میں لئے رکھا ۔ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ سورج بھی اپنی کرنیں بکھیر کر ماحول میں حدت پیدا کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سنٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فی صد رہے گا۔