لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں فیروز پور روڈ سے ملحقہ جناح کالونی، صوفیہ آباد، نشتر کالونی اور مدینہ ہومز میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے بے حال مکین گھروں سے نکل آئے، شدید گرمی میں بجلی اور پانی کی بندش پر سراپا احتجاج شہری شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، بجلی چند منٹ کیلئے آتی اور گھنٹوں غائب رہتی ہے، ٹرانسفارمربھی اکثر خراب رہتے ہیں، وضو اور پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں، روزے رکھنا بھی مشکل ہو گیا۔
مظاہرے کے دوران قصور اور لاہور آنے جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،میٹرو بسوں کے مسافروں کو نشتر کالونی اسٹاپ اترنا پڑا، بعد میں پولیس نے یہ کہہ کر مظاہرین کو منتشر کردیا کہ انہوں نے آدھے گھنٹے کے احتجاج کیلئے کہا تھا۔