لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری بابر نے گذشتہ روز جھلکے میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو جلد تخت رائیونڈ کی بادشاہت سے نجات ملنے والی ہے۔ بے لگام لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان کو امریکہ کی کالونی اور بھارت کا منڈی نہیں بننے دیں گے۔ پولیس کی وردی نہیں رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی بلٹ نہیں بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیرکو اپنی ترجیح بنائے اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے۔حکمران اشرافیہ اپنی جائیدادیں اور اولادیں پاکستان میں لائے۔ انتظامی بنیادو ں پر نئے صوبوں کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے۔
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات میں ہی حیات ہے۔ مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔ بھارت میں اقلیتیں کا شکار ظلم ہیں ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ہندو انتہا پسندی کا نوٹس لے۔ پاناما لیگ نے احتساب کے ڈر سے قطری مکتوب کاسہارا لیا ،مگراب نہیں ”پتھری”کاسامنا ہے۔
بیماریوں کاجھوٹ اوربہانا سچ بن کران کے مقابل کھڑاہوگیامگرہم ان کی صحت وتندرستی کے خواہاں ہیں کیونکہ ان کامحاسبہ عوام کے ہاتھوں ووٹ سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمران بیماریوں کی آڑ میں عوام کی ہمدردیاں نہیں بٹورسکتے ۔وفاق میں برسراقتدار کرپشن لیگ بدامنی اوربدعنوانی نہیں روک سکتی،وفاق سے تخت لاہورتک بدانتظامی کادوردورہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیدیاں روڈ پرمردم شماری ٹیم پرخودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت شہیدوں کے ورثا کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔