لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کی لاہور سے براستہ کراچی لندن جانے والی پرواز 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے ،مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کاعملہ انہیں پرواز کاوقت نہیں بتارہا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 نے صبح 6 بجکر 40 منٹ پر لاہور سے براستہ کراچی لندن روانہ ہونا تھا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز میں فنی خرابی آ گئی ہے، جونہی یہ خرابی دورہو گی، پرواز روانہ کر دی جائے گی۔
پریشان مسافر کا کہنا ہے کہ فنی خرابی تھی تو بروقت اطلاع دی جاتی ،وہ دور دراز سے آئے ہیں جبکہ 4 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی آئی اے حکام انہیں پرواز کا وقت نہیں بتا رہے ہیں۔