معصوم جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے، چودھری ظہیرالدین
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین خاں نے پشاور دہشت گردی کے خلاف ق لیگ مینارٹی ونگ پنجاب کی طرف سے نکالی جانے والے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ریلی سے مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الٰہی، ناصر محمود گل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب، جیمس ناز،اشفاق فرزند بھٹی، عارف جاوید کھوکھر ،ندیم شہزاد،بشپ یوسف سہیل، یونس وزیر نے بھی خطاب کیا ، ریلی میں مسلم لیگی راہنمائوںرانا محمد ریاض ، سیدبلال مصطفی شیرازی،سجاد بلوچ،سہیل چیمہ،ناصر رمضان گجر، حاجی شکیل، فیاض بھٹی ،کامران سیف،اقبال خان نے بھی شرکت کی اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیااور وفاقی و خیبرپختونخواہ کی حکومت سے پشاور دہشت گردی میں ملوث عناصر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ، شرکائے ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر درج تھا کہ ہمیں انتہا پسندوں کا نہیں قائداعظم کا پاکستان چاہیے۔
حکومت بزدلی ترک کرے اور معصوم عوام کا خون بہانے والوں کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرے۔انجینئر شہزاد نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی اور عملی اقدامات واضع کرے جب سے امن مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے ،معصوم شہریوں پر حملے بڑھ گئے ہیں ،عملاً حکومت کا وجود اور رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔