لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عشق کا ڈرامہ دکھانے والے ملزم کامران کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ کامران کہتا ہے کہ اس کے سر سے عشق کا بھوت نہیں اترا۔
کامران نامی نوجوان نے نشے میں جو ڈرامہ کیا، وہ ساری دنیا نے دیکھا اس پر وہ اب بھی نادم نہیں۔ رات بھر تھانے میں مہمان نوازی کے بعد بھی اس ناکام عاشق کا بھوت نہیں اترا۔
شاید ہیرو بننے کا شوق ان صاحب کو کچھ زیادہ ہی ہے، اس لئے میڈیا کے سامنے محبت کے دعوے سے داست بردار ہونے کو تیار نہیں۔