لاہو، پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کر لی

لاہور (پی پی سی) لاہورکے علاقے چوہنگ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں رہائش پذیر 22 سالہ یاور اور 17 سالہ غزل ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے مگر گھر والے راضی نہ ہوئے۔ جوڑے نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔