لاہور : پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق تھانہ شاہدرہ تاون کے علاقے شرقپور روڈ کے رہائشی شیر علی کو نے اپنی 23 سالہ بیٹی مہوش کو پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ملزم شیر علی نے بہانے سے بیٹی کو گھر کو گھر بلایا اور رات کو سوتے ہوئے اس کا گلا دبا دیا۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔