لاہور: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا لڑکی نے خودکشی کر لی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے خود کشی کر لی۔ لاہور کے علاقے چوہنگ میں رہائش پذیر بائیس سالہ یاور اور سترہ سالہ غزل ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

دونوں شادی کرنا چاہتے تھے مگر گھر والے راضی نہ ہوئے،جوڑے نے اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔