لاہور: میجر شبیر شریف کے یوم شہادت پر میانی صاحب قبرستان میں تقریب

Major Shabbir Sharif

Major Shabbir Sharif

لاہور (جیوڈیسک) قبرستان میانی صاحب لاہور میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے بیالیس ویں یوم شہادت کے موقع پر میجر جنرل سجاد علی خان اور جی او سی میجر جنرل بلال اکبر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

اس موقع پر میجر شبیر شریف شہید کی بہن، ان کے بیٹے اور ریٹائرڈ آرمی آفیسرز نے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر شبیر شریف کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ آفیسرز نے ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ میجر شبیر شریف نشان حیدر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔