لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مال روڈ پر احتجاج کا مسلسل چھٹا دن، پہلے پانچ روز نرسیں دھرنا دئیے بیٹھی رہیں، اب دو روز سے ٹیچرز اپنے مطالبات کے لئے سڑک روکے بیٹھے ہیں، شہریوں کو ٹریفک جام سے مشکلات کا سامنا ہے۔
مال روڈ پر اساتذہ سرکاری سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کی بے روزگاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا۔
اس سے قبل مسلسل پانچ روز نرسیں دھرنا دئیے بیٹھی رہی ہیں اور اب ٹیچرز شدید گرمی میں سڑک پر بیٹھے ہیں۔