لاہور: مال روڈ پر دھرنے کا چھٹا روز، شرکاء کا رانا ثناء کے استعفے کا مطالبہ

Protesters

Protesters

لاہور (جیوڈیسک) مال رورڈ پر ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم کے خلاف احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے استعفی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں کا دھرنا بدستور جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک رانا ثنااللہ وزریر قانون کے منصب پر فائز ہیں دھرنا جاری رہے گا۔

ختم نبوت قانون پر دستخط کرنے والے پارلیمنٹرین کو تاحیات نااہل قرار دینے سمیت شہید ہونے والے کارکنوں کی ایف آئی آر فوری کاٹنے کا مطالبہ بھی ابھی تک برقرار ہے۔

دھرنے میں شرکا کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ مذہبی جماعوں کے علاوہ عوام کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دھرنا مظاہرین کی وجہ سے ٹریفک کے شدید مسائل سے شہری بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔