لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن حکام نے لاہور کے علاقے مناواں میں 300 گھروں کو گیس چوری کرتے پکڑ لیا۔
سوئی ناردرن لاہو رریجن کے ترجمان معین علوی کے مطابق ٹیم نے مناواں میں قائم ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارا۔ جہاں بائی پاس لائن سے گھریلو کنکشن لے کر تین سو گھروں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق گیس چوری کے ذریعے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران مقامی رہائشیوں نے چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تاہم پولیس کے پہنچنے پر وہ منتشر ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق گیس کنکشن کاٹ کر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔