لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
لاہور میں مناواں کے علاقے میں زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گر گئی جس سے دو مزدور ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو گھر کی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔