لاہور (جیوڈیسک) لاہور بادامی باغ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں شہباز خان کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے شامیانے کے باہر سے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں امیر خان نامی شخص ہلاک جبکہ وارث خان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔