لاہور: مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد24 ہو گئی ہے، ملبے تلے دبے نمازیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اب بھی اطلاعات کے مطابق کئی افراد کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ذرائع سے آخری اطلاعات آنے تک مسجد کے ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اس طرح مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ مزید متعدد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔