لاہور : میو اسپتال سے 2 خواتین نے 9 ماہ کا بچہ اغوا کر لیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں میو اسپتال سے 2 نوسر باز خواتین ایک ماں کو چکمہ دے کر اس کا 9 ماہ کا بچہ لیکر غائب ہوگئیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

شرقپور کی رہائشی کوثر بی بی نے پولیس کوبتایا کہ وہ 9 ماہ کے بیٹے علی حسن کو لے کر سلام کیلئے داتا دربار آئی، جہاں 2 نو سر باز خواتین مل گئیں، یہ خواتین اس کے بیٹے کو بخار کا کہہ کرمیو اسپتال لے آئیں وہاں ایک خاتون نے بچہ پکڑ لیا۔

اور دوسری اسے ساتھ لے کر دوا لینے چلی گئی، باہر جاکر وہ خاتون اچانک غائب ہو گئی، وہ واپس اسپتال پہنچی تو دوسری خاتون بھی بچہ لے کر غائب ہو چکی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خبر کانوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔