لاہور(جیوڈیس)لاہور کے میو ہسپتال کی کنٹین میں گیس سلنڈردھماکے سے7 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کینٹین میں اچانک گیس سلنڈر دھماکہ ہوا۔
جس سے موقعہ پر موجود کینٹین کا ٹھیکہ دار اور دیگر 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ میو ہسپتال کی انتظامیہ اس بات کی پڑتال بھی کر رہی ہے کہ اس گیس سلنڈر دھماکے کی اصل وجہ کیا تھی۔