لاہور: میو اسپتال میں ایک شخص پانچویں منزل سے لفٹ پر گر کر جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میو اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں ایک شخص پانچویں منزل سے لفٹ پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی وارڈ کی پانچویں منزل پر موجود ذیشان نامی شخص جو کسی مریض کو دکھانے آیا ہوا تھا نے جب نیچے جانے کے لیے لفٹ کا بٹن دبایا تو اچانک دروازہ کھل گیا۔

جس پر ذیشان توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گراونڈ فلور پر کھڑی لفٹ پر جا گراجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔