لاہور میں خسرہ سے ایک اور بچہ جاں بحق

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور (جیوڈیسک) خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، میو ہسپتال لاہور میں ایک اور بچہ چل بسا۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خسرے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جسے چند روز قبل خسرے کے باعث میو ہسپتال لایا گیا۔ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یوں پنجاب میں خسرے سے مرنیوالوں کی کل تعداد 147 ہو گئی ہے۔ لاہور میں خسرے سے اب تک 81 بچے جاں بحق ہوئے۔ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 127 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاہور میں سال بھر میں اب تک 5 ہزار 21 مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں سال 2013 میں اب تک 16 ہزار 7 سو 47 مریض سامنے آئے ہیں۔