لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے نواحی علاقہ ميں واقع نجی ميڈيکل کالج کا طالب علم چھت سے گر کر پراسرار طور پر جاں بحق ہو گيا، ورثا کے انکار پر پولیس نے پوسٹمارٹم کے بغیر لاش ان کے حوالے کردی۔
پوليس کے مطابق تھانہ ہير پنڈ کے قريب واقع نجی ميڈيکل کالج ميں کامونکی سے تعلق رکھنے والا فرسٹ ائير کا طالب علم انيس سالہ نقاش ہاسٹل کي چھت سے فون سنتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گيا۔
نقاش رات گئے ہاسٹل کی چھت پر فون سن رہا تھا کہ چھت پر حفاظتی جنگلا نہ ہونے کے باعث پائوں پھسلنے کے بعد زمين پر آن گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گيا۔
پوليس نے تفتیش شروع کردی تاہم ورثا نے پوسٹمارٹم کرنے سے انکار کر دیا تو پولیس نے لاش ان کے حوالے کر دی۔