لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس، چاروں صوبوں کی جوائنٹ بارڈر فورس بنانے کا فیصلہ

Meeting

Meeting

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو ملتان دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں بلوچستان لیبریشن آرمی اور ایک اور کالعدم تنظیم شامل ہونے کے کچھ شواہد ملے ہیں۔

جبکہ اجلاس میں پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے والوں کو بارڈر پر چیک کرنے کا مربوط نظام وضع کرنے کے لئے سفارشات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی۔ پنجاب کے بارڈرز پر کومبنگ آپریش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔