لاہور: 8 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 8 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

قبل ازیں لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون جس میں 3 بچوں، 2 خواتین اور 3 سگے بھائیوں سمیت 8 افراد کا بہیمانہ قتل ہوا تھا۔ ای ون کے پانچ مرلے گھر کے اس افسوسناک واقعے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق زاہد اور شاہد اپنی بیویوں نسیم زاہد، فرزانہ شاہد، 3 بچوں اور کینسر میں مبتلا بھائی نذیر کے ساتھ اس گھر میں رہائش پذیر تھے۔

قتل کرتے ہوئے ہتھوڑے مارے گئے اور گلے کاٹے گئے۔ یہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے یا کوئی اور محرکات بھی ہیں، تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔