لاہور: میٹرو بس کے روٹ پر 3 ایلیو یٹڈ یوٹرن بنانے کا منصوبہ شروع

 Metro Bus

Metro Bus

لاہور (جیوڈیسک) میٹرو بس کے روٹ پر تین ایلیویٹڈ یوٹرنز بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ نوٹس دئیے بغیر دکانوں اور پلازوں کی مسماری سے بھاری نقصان ہوا ہے۔

لاہور کے علاقوں چونگی امر سدھو، قینچی اور غازی روڈ پر تین ارب نوے کروڑ روپے کی لاگت سے تین ایلیویٹڈ یوٹرنز کی تعمیر کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا اور حصول اراضی کے لیے دکانوں اور پلازوں کی مسماری کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ مسماری کا عمل اُنہیں نوٹس دئیے بغیر شروع کیا گیا ہے۔ اِس منصوبے کے لیے چالیس کنال اراضی حاصل کی جائے گی جس کے مکمل ہونے پر میٹرو بس سروس کو تین مقامات سے سگنل فری بنایا جا سکے گا لیکن متاثرین کو اِس پر منصوبے پر متعدد تحفظات ہیں جس پر حکام قرار دیتے ہیں۔

اراضی میں سے بیشتر پر تجاوزات قائم تھیں۔ حکام کا موقف اپنی جگہ لیکن بظاہر مسماری کا طریقہ کار متعدد افراد کے لیے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔