لاہور : منہاج القرآن جانے والے تمام راستے سیل، پولیس تعینات

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، وہاڑی اور شیخوپورہ میں عوامی تحریک کے درجنوں کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقعے عوامی تحریک کے مرکز مہناج القرآن سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا ہے جس پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا ہے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مشتعل کارکنوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھارکھے تھے تا ہم ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اس دوران پنجا ب کے مختلف شہروں میں عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ فیصل آباد ساہیوال وہاڑی اور شیخوپورہ میں عوامی تحریک کے درجنوں کارکنوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔