لاہور: وزارت مذہبی امور کے افسران کی آج عدالت میں طلبی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں وزارتِ مذہبی امور کو آج طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج پھر ہو رہی ہے۔

عدالت نے سستا حج کرانے والی متعدد کمپنیوں کو اسکروٹنی میں باہر کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ مذہبی امورکو آج طلب کیا ہے۔ درخواست گذار نے موقف اختیارکیا تھا کہ اسکروٹنی میں ان کمپنیوں کو باہر نکالنے سے حج دو لاکھ روپے مہنگا ہو جائے گا۔