لاہور: مصباح الحق دورہ زمبابوے کیلئے ہرارے روانہ

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق دورہ زمبابوے کیلئیہرارے روانہ ہو گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ دورہ زمبابوے میں نئے لڑکوں کو چانس ملے گا۔

ٹیم نے اچھا سٹارٹ لیا ہے۔ انہوں نے کہا انور علی نے پہلے ٹی 20 میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ انور علی کو ون ڈے میچوں میں بھی چانس دیں گے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور ہم سب عمر اکمل کی صحت یابی چاہتے ہیں۔ محمد حفیظ پر مشکل وقت ہے مگر وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔