لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے لاپتہ ہونے والہ 12سالہ بچہ دادو سے مل گیا۔لاپتہ ہونے والے بچے غلام مرتضیٰ کمہار کو موٹر سائیکل سوار دادو میں ایس ایس پی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
بچے کی اطلاع کے بعد بچے کو فوری دادو میں تھانہ اے سیکشن پہنچایا گیا۔ملنے والے بچے کا تعلق لاہور کے علاقے گجو متہ سے ہے۔
بچے نے نمائندہ جیو اردو فیاض جعفری کو بتایا کہ کچھ روز قبل وہ لاہور سے سیہون شریف کے لیے نکلا تھا جس کے بعد وہ راستہ بھول گیاتھا۔
دوسری طرف رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ بچہ بلکل محفوظ ہے ۔بچے کی نشاندہی پر بچے کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔