لاہور (جیوڈیسک) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل عبیرہ کو ملزمہ طوبیٰ نے زہر دے کر قتل کیا۔
ملزمہ کا اصل نام عظمیٰ راؤ ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق عبیرہ قتل کیس میں آرسینک اور سائنائڈ کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں اور ملزمہ طوبیٰ کے فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم فاروق کو گرفتار کیا۔
ملزم فاروق کی نیٹ پر عبیرہ سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد فاروق نے عبیرہ کی ذیشان سے دوستی کرائی ۔عبیرہ قتل کیس میں 3 ملزمان طوبیٰ، ذیشان اور فاروق کو گرفتار کیا ہے ،جبکہ ملزمہ طوبیٰ پر کیمرہ مین یوسف کو قتل کرانے کا بھی الزام ہے۔