لاہور: ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق ان علاقوں میںاسلحے کی نمائش، 4 سے 5 افراد کے اکٹھے کھڑے ہونے پربھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کیل لگے ڈنڈے، پٹرول بم، تشدد میں استعمال ہونیوالی کسی بھی چیزاور مظاہرین پر گیس ماسک رکھنے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران کارکنوں سے اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہو گی۔