لاہور : ماڈل ٹاؤن میں چھت گر گئی، 3 مزدور زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں چھت گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن میں مزدور نئے گھر کی تعمیر کے لئے پرانے کو گرا رہے تھے کہ کام کے دوران گھر کی چھت گر گئی تین مزدور ملبے تل دب کر زخمی ہو گئے۔

جنہیں محلے داروں نے ملبے سے نکالا اور طبی امداد کے لئے جناح اسپتال داخل کروا دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔