لاہور ،ماڈل ٹاؤن میں غیرقانونی مذبح پر چھاپہ

Slaughterhouse

Slaughterhouse

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں لائیواسٹاک ٹیم نے غیرقانونی ذبح خانے میں چھاپہ مار کر 36 بیمار بکروں کاگوشت قبضے میں لے لیا۔

5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ لائیوسٹاک حکام کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں غیرقانونی مذبح کی اطلاع پر ٹیم نے چھاپہ مارا تو وہاں 36 بیمار لاغر جانوروں کا گوشت پڑا ہوا تھا جبکہ 14بیمار بکرے بھی موجود تھے۔ٹیم نے گوشت اور زندہ بکروں کو تحویل میں لے لیا۔

چھاپے کے دوران مذبح کا مالک فدا حسین فرار ہوگیا تاہم وہاں موجود 5 افراد کو حراست میں لے کر ان کیخلاف لیاقت آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔