لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تحقیقاتی ٹربیونل ہائی کورٹ میں چیلنج

Model Town Tragedy

Model Town Tragedy

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے قائم تحقیقاتی ٹربیونل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سب انسپکٹرکی رپورٹ کو ٹربیونل کی رپورٹ پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پرمشتمل ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔ اس لئے سانحہ ماڈل تاؤن کی تحقیقیات کے لئے تشکیل دیا جانے والا تحقیقاتی ٹریبونل ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکن جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب ہائی کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جوڈیشل ٹریبونل قائم کیا ہے۔