لاہور (جیوڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ترسیلات کے آنے سے زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہوگی۔ آئی ایم ایف سے پہلی قسط مل چکی ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی رقم مل گئی ہے۔
جلد ہی روپیہ کی قدر مستحکم ہو جائیگی۔ گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور کا کہنا ہے کہ ڈالر کی دیگر ممالک منقتلی پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کا قرض ملنے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مثبت ہوئی ہے۔