لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب چکے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں. ملبے کو ہٹانے کیلئے کرین کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
اب تک مسجد کے ملبے سے 9 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ زخمی افراد کو سروسز ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔