لاہور: ماں بیٹے کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے ماں بیٹے کے قتل میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے سٹی پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون بشریٰ اور اس کے بیٹے فیضان کو قتل کر کے لاشیں دریائے راوی میں پھینک دی تھیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان شبیر، نصیر، آصف اور منظور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چاروں ملزم مقتولین کے قریبی رشتہ دار ہیں اور انہوں نے ماں بیٹے کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا۔