لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں معمولی بات پر 2 لڑکوں نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقتول منیر احمد کے بیٹے محمد شاہد کی مدعیت میں 2 لڑکوں سران خان اور سبحان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 55 سالہ منیر احمد قذافی پارک کے جنگلے کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ دو لڑکوں سبحان اور سران خان نے موٹرسائیکل کھڑی کر دی، منیر کے منع کرنے پر لڑکوں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔