لاہور : موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 10 لڑکوں کا گروپ ٹاون شپ کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر رہا تھا۔ اکبر چوک میں 28 سالہ عدیل نثار کی موٹر سائیکل ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عدیل نثار گر گیا اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر پھٹ گیا۔

دوسری موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور ان کا 5 سالہ بچہ بھی گر کر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے چاروں کو اسپتال پہنچایا جہاں ون ویلر عدیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے میاں بیوی اور بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔