لاہور: تحریک انصاف کے دفتر کا گارڈ قتل

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں تحریک انصاف کے دفتر میں سکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر قتل ہو گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے لی۔پاکستان تحریک انصاف کے دفتر میں سکیورٹی گارڈ پراسرار طور پر قتل ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مال روڈ پر واقع دفتر میں وہاڑی کا 23 سالہ مظفر رات کو ڈیوٹی پر تھا کہ صبح دفتر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں سکیورٹی گارڈ نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا اور قتل کی انکوائری شروع کر دی ہے۔