لاہور:تحریک صراط مستقیم کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

Lahore

Lahore

لاہور (خصوصی رپورٹ) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سقوط ڈھاکہ کے موقع پر پشاور میں سکول کے نونہالوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قومی سانحہ کے دِن قوم کو ایک اور سانحہ سے دوچار کرنے والے بھارت کے آلہ کار ہیں۔ یہ سانحہ حکومت افواج پاکستان اور عوام کیلئے ایک بہت بڑے خطرے کا الارم ہے۔

دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کیے بغیر ملک میں اَمن قائم نہیں ہوسکتا۔ حکومت آپریشن ضرب عضب کو مزید مؤثر بنائے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک آپریشن کا دائرہ کاروسیع کرے۔ عمران خان ملک میں افرا تفری پھیلانے کی بجائے اپنے صوبے کے حالات کو کنٹرول کرے۔ حکومت اگر دہشت گردوں سے قصاص نہیں لے سکتی تو کم از کم دہشت گردوں کے حامیوں سے دیت وصول کرکے بچوں کے والدین کوفوری دے۔