لاہور : مزنگ اڈا میں زیر تعمیر 3 منزلہ عمارت گر گئی، 3 مزدور زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مزنگ اڈا میں زیر تعمیر تین منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، تین مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزنگ اڈا کے رہائشیوں کے مطابق رفیق نامی شخص اپنا تین منزلہ مکان تعمیر کر رہا تھا، ٹھیکیدار نے بار بار کہنے کے باوجود ناقص مٹیریل استعمال کیا۔

جس کی وجہ سے مکان کی بالائی منزل کا لینٹر گرگیا اور تین مزدور، منظور، سلیمان اور عاصم ملبے تلے دب گئے، تاہم اہل علاقہ نے انھیں ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔