لاہور: ایم کیوایم کے زیر اہتمام صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریاں مکمل

MQM

MQM

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آج منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، الطاف حسین کہتے ہیں فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہو گا جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صوفیا ء کانفرنس کے ذریعے قیام پاکستان کی بنیاد کو اجاگر کریں گے۔

متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے لاہورمیں وحدت کالونی کی ڈونگی گراوٴنڈ میں صوفیاء کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کئی روز سے جاری کانفرنس کی تیاریاں تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔ ایک اسٹیج مقررین کیلئے اور دوسرا میڈیا کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

لاوٴڈ اسپیکر اور لائٹنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا گراوٴنڈ برقی قمقموں سے سجگیا ہے۔ کانفرنس کے شرکاء کیلئے سیکورٹی گیٹ لگائے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، واسع جلیل اور دیگر رہنماوٴں نے ڈونگی گراوٴنڈ میں صوفیا کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے ذریعے قیام پاکستان کی بنیاد کو مزید اجاگر کریں گے،کسی کو مسلک ، مذہب اورزبان کی بنیاد پر تقریق پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔