لاہور: جمعیت علماء اسلام (س) لاہور ڈویژن کے امیر مفتی احمد علی ثانی، قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے خلفاء راشدین کی تعلیمات سے راہنمائی لی جائے اور اسی روشنی میں اصلاحات کی جائے،انصاف کی فراہمی بدعنوان حکمران طبقہ ملک و قوم کا خیرخواہ نہیں ،مسلسل بڑتی ،بدعنوانی ،نہ صرف امن و امان کی دشمن ہے بلکہ عدل و انصاف کے راستے میں اُونچی دیوار ہے۔
بڑھتی مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ بھی حکمران طبقے کی بدعنوانی ہی ہے جواب ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قاری واحد بخش کی مسجد ماڈل کالونی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کی انتہاء نے ملک کی بنیادیں کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔
امن وانصاف کیلئے سسکتی،بلکتی قوم کو تنہاء نہیں چھوڑاجاسکتا ،انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے استحکام کو برداشت نہیں کر پا رہے اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی جو بھی سازشیں ہو رہی ہیں ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، معصوم اعوام کا قتل ایک بزدلی ہے ۔دکھ کی اس گھڑی میںجے یو آئی معصوم لوگوں کے لواحقین اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی بھر پور مذمت کرتے ہیںاور دشمن کو اس کے عزائم میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔