لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی، ملتان میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ، شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ ملتان اور ملحقہ اضلاع میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ اور ساہیوال ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔