لاہور : بلدیاتی الیکشن کیلئے 14991 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے

Municipal Election

Municipal Election

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا چھ روزہ عمل مکمل ہو گیا، صرف لاہور ضلع میں 14991 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا چھ روزہ عمل مکمل، ہو گیا ہے۔ اس دوران لاہور ضلع میں 14 ہزار 991 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

جمع کرائے گئے کاغذات میں ایک ہزار، 522 چیئرمین اور وائس چیئرمین اور عام نشستوں کے لئے 768 امیدواروں کے کاغذات شامل ہیں، جبکہ نوجوانوں نے ایک ہزار 1 خواتین اور کسانوں نیایک ہزار 574 کاغذات جمع کرائے۔