لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی خالی نشستوں پر پولنگ اورضمنی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن کےاعلان کےمطابق لاہورمیں 5 یونین کونسلوں پر ضمنی الیکشن 17 دسمبر کو کرائے جائیں گے،ان پانچوں یونین کونسلوں پر بلدیاتی الیکشن بیلٹ پیپرز غلط شائع ہونے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر ملتوی کئے گئے تھے۔
اس کے علاوہ پنجاب بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر تینوں مرحلوں میں خالی رہ جانے والی نشستوں پر پولنگ 30 دسمبر کو ہوگی۔