لاہور (جیوڈیسک) سیشن کورٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید قتل کے 2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔
کوٹ لکھپت جیل کی درخواست پر سیشن کورٹ لاہور نے قتل کے 2 مجرم خضر اورسعید کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جہاں مجرم خضر کو 28 جولائی اورسعید کو 29 جولائی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں پھانسی کی سزاؤں پرعملدر آمد کرتے ہوئے سے اب تک 140 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے تاہم رمضان المبارک میں یہ سلسلہ روک دیا گیا تھا۔