لاہور کی خبریں11/11/2014

Lahore

Lahore

لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سازشیں ناکام ہوئیں۔ دورہ چین کے دوران چینی قیادت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کا چین میں گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیا ۔بیجنگ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں ۔عمران خان نے ذاتی انا اورضد کی خاطرپاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ـ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد سے عام آدمی کی حالت بدلے گی۔ملک میں ترقی اورخوشحالی کاانقلاب برپا کریں گے۔ عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ان کی تمام چالیں ناکام ہوگئی ہیں۔وہ 30نومبر کو پھر احتجاج کا اعلان کررہے ہیں مگر یہ احتجاج کی کال بھی ناکام ہوجائے گی کوئی اس احتجاج میں شریک نہیں ہوگا ،عمران خان ایک بار پھر رسواہوں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کے لئے جنگ جاری رہے گی۔ بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد ہوگا اورملک میں بجلی آئے گی،عام آدمی کی حالت بدلے گی۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب برپا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ضلع حافظ آباد میں 10572سیلاب متاثرین کو61کروڑ روپے کی مالی امداد دی جاررہی ہے ۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اورآبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی اورجب تک آخری متاثرہ شخص اپنے گھر میں دوبارہ آباد نہیں ہوجاتا پنجاب حکومت کام جاری رکھے گی۔ امداد کی تقسیم کیلئے شفاف نظام وضع کیاگیا ہے ۔متاثرین کی شکایات کے ازالے کے لئے تمام متاثرہ اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اوران کمیٹیوں میں اچھی شہرت رکھنے والے (ر) ججز،سرکاری ملازمین اورمعززین علاقہ کو شامل کیا گیا ہے ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں متاثرین ان کمیٹیوں سے رابطہ کرسکتے ہیں جو فوری طورپر ان کی شکایات کا ازالہ کریں گی۔انہوںنے کہا کہ سٹیلائٹ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردیگر ذرائع سے نقصانات کا سروے کرایا گیا ہے ،پٹواری کو اس عمل میں شامل نہیں کیاگیا۔عوام کو جلد پٹواری کلچر سے نجات ملے گی۔انہو ںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کامکمل ازالہ کیا جائے گااور کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہے گا،ہر جائز متاثرہ شخص کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنا آئین سے کھلی بغاوت ہے جسکا سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہئیے،ایک بیان میں انہوں نے کہا رانا ثنااللہ کا حالیہ بیان کہ ہم استعفے منظور نہیں کرنا چاہتے دراصل آئین شکنی کا ہی ا عتراف ہے ، ملکی آئین کی رو سے پارلیمنٹ کا جو رکن مستعفی ہوجائے اسپیکر پر لازم ہے کہ اسکااستعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ خالی ہونیوالی نشست پر دوبارہ انتخاب ہوسکے،اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنا آئین سے بغاوت کے زمرے میں آتا ہے جس سے حکومتی بدنیتی کا پہلو بھی نمایاں ہے ،انہوں نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی حکومت بچانے کیلئے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہورہا ہے،انہوں نے کہا عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کرنے کا مطالبہ غلط نہیں ،انتخابی دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے دونوں ایجنسیوں کوجوڈیشل کمیشن میں ضرور شامل ہونا چاہئیے،جو حکومتی عہدیداران جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت پرا عتراض کررہے ہیں وہ دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات ہی نہیں چاہتے۔