لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر خاتون کی خودکشی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مصطفیٰ ٹاؤن کےعلاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق چھبیس سالہ کرن کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم وہ راستےہی میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔