لاہور: مصطفی ٹاؤن میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مصطفی ٹاوٴن میں دس برس کی بچی سے مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیا ہے جس کیخلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کر دی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

پولیس کے مطابق مصطفی ٹاوٴن کے علاقے میں دو افراد نے دس سالہ بچی کو قریبی فیکٹری میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اہل خانہ اور علاقے کے رہائشیوں نے متاثرہ بچی کو فیکٹری کے ایک کمرے سے بازیاب کیااور فیکٹری کے 2 مزدوروں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پربچی کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملتان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ پولیس کی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔